spot_img

ذات صلة

جمع

کوہاٹ، آئی ایس او کا برائت از استعمار مہم کے تحت احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے...

خدا ایران اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہے

تحریر: میثم عابدی ایران کی اسلامی انقلاب کے بعد کی...

رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب

شیعہ نیوز: مرکزی جامع مسجد مہدی آباد کھرمنگ میں...

داعشی ڈرون الجولانی کے حکومتی مقامات سے اڑان بھرتے ہیں، کرد ملیشیا

شیعہ نیوز: سیرین ڈیموکریٹک فورسزکے نام سے پہچانی جانے والی شامی کرد ملیشیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے داعش کے 2 ایسے ڈرون طیارے مار گرائے ہیں کہ جنہوں نے رقہ کے مشرقی مضافات میں واقع گاؤں غانم العلی میں واقع ابو محمد الجولانی (احمد الشرع) کے حکومتی علاقوں سے اڑان بھری تھی جبکہ یہ پورا علاقہ تقریباً 1 ہفتے سے جولانی گروہوں اور ان کے ساتھ منسلک دوسرے جنگجوؤں کے حملوں کی زد میں ہے۔ قسد نے واضح کیا کہ پہلا ڈرون میٹریس ایم 30 (Matrice M30) تھا جبکہ دوسرا خود کش ڈرون تھا۔

کرد ملیشیا نے بتایا کہ اس کی فورسز کی جانب سے مذکورہ دونوں ڈرون طیاروں کا ملبہ اپنے قبضے میں لے لینے کے بعد، تکنیکی ٹیموں نے میٹریس ایم 30 ڈرون کے میموری کارڈ میں موجود ڈیٹا کو حاصل کر کے جانچ پڑتال کی ہے جس کے بعد انجام پانے والی تحقیقات میں ثابت ہو گیا ہے کہ ان ڈرون طیاروں کو آپریٹ کرنے اور ان کے ذریعے جاسوسی اور حملے کی کارروائیاں انجام دینے والی ٹیم داعش (ISIS) کے ساتھ وابستہ “غیر ملکی مسلح افراد” کا ایک گروپ ہے کہ جو سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی دفاعی لائنوں کے مقابل موجود الجولانی حکومت کے مسلح گروہوں کی فوجی پوزیشنوں میں تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی متعدد عمارتوں میں پُراسرار آگ

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ایس ڈی ایف نے کہا کہ یہ معلومات حتمی ہیں اور ثابت کرتی ہیں کہ دمشق پر قابض باغیوں کے متعدد گروہوں نے داعش کے ساتھ منسلک “غیر ملکی جنگجوؤں” سے خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور وہ داعشیوں کو، جاسوسی کی کارروائیوں اور ڈرون حملوں کے لئے اپنی فوجی پوزیشنیں استعمال کرنے کی مکمل اجازت دیتے ہیں جبکہ اس امر کے باعث اب داعش کو پہلے سے بڑھ کر خطرناک طریقے سے اپنی صلاحیتیں استوار کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

شامی کرد ملیشیا نے بین الاقوامی اتحاد میں شامل اپنے شراکتداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان معلومات کی باریک بینی کے ساتھ پیروی کریں اور متعلقہ علاقوں سے انجام پانے والے ڈرون آپریشنز میں داعش (ISIS) کے ساتھ وابستہ غیر ملکی عناصر کے ملوث ہونے کی تحقیقات کرتے ہوئے اُن فریقوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں کہ جو انہیں تکنیکی یا لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں۔

شامی کرد فورسز نے متنبہ کیا کہ ان خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرنا نہ صرف علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا بلکہ داعش کو اپنی صفوں کو دوبارہ منظم اور عام شہریوں کو دہشت زدہ کرنے کی اجازت دینا ہے۔

The post داعشی ڈرون الجولانی کے حکومتی مقامات سے اڑان بھرتے ہیں، کرد ملیشیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img