spot_img

ذات صلة

جمع

بحر الکاہل میں بے دفاع کشتیوں پر امریکی فوج کے حملے

نیویارک/ ارنا- واشنگٹن اور کراکاس کے درمیان بڑھتی کشیدگی...

واشنگٹن میں نمائشی امن؛ فاشر میں جنگی جرائم

تہران/ ارنا- جمعے کے روز واشنگٹن میں سوڈان کے...

دشمن اب ٹام ہاک استعمال کرنے کی جرات نہیں کرے گا، سابق روسی وزیر اعظم

شیعہ نیوز: سابق روسی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک مخالف قوتیں امریکی کروز میزائل «ٹام ہاک» کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی ہمت نہیں رکھیں گی۔

رپورٹ کے مطابق روس کے سابق وزیرِ اعظم سرگئی استپاشن نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں مسکو کے مخالفین امریکی کروز میزائل ٹام ہاک کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی ہمت نہیں کریں گے۔ استپاشن نے عوامی طور پر صدر ولادیمیر پوٹن کے بیانات پر توجہ دینے کی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل ہمیں خود غیر مسلح کر کے دکھائے، سربراہ حزب‌ الله کا چیلنج

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ اگر کیِف کو تام ہاک فراہم کیے گئے تو کیا روس “اورشنیک” یا کسی اور جوابی نظام کا استعمال کرے گا، کہا کہ “اب ہمارے پاس بوریویسٹنک بھی موجود ہے” ان کا اشارہ حال ہی میں تجربہ شدہ میزائل کی جانب تھا۔

یاد رہے کہ صدر پوتن نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ”بوریویسٹنک” کے تجربات کامیاب رہے ہیں، حالانکہ انھوں نے تسلیم کیا کہ اس ہتھیار کو فوج کے حوالہ کرنے کے لیے ابھی مزید کام درکار ہے، مگر بنیادی ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

 

The post دشمن اب ٹام ہاک استعمال کرنے کی جرات نہیں کرے گا، سابق روسی وزیر اعظم appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img