شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ضلع فیصل آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک زیر تعمیر مدرسہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مدرسے کے منتظمین سے ملاقات کی اور تعلیمی منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس معاشرے میں علم و تربیت کے فروغ کا بنیادی مرکز ہیں، جن کی مضبوطی سے ملت کا فکری و روحانی مستقبل وابستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد: شہداء سانحہ شبِ عاشور کی دسویں برسی پر “عظمتِ شہداء کانفرنس” کا انعقاد
علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ فیصل آباد جیسے اہم تعلیمی و دینی مرکز میں علمِ دین کے فروغ کے لیے نئے ادارے قائم ہو رہے ہیں۔ آخر میں انہوں نے مدرسے کی جلد تکمیل اور اس کے تعلیمی نظام کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
The post دینی مدارس معاشرے میں علم و تربیت کے بنیادی مراکز ہیں، علامہ علی اکبر کاظمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


