تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ کی صنعت، معدنیات اور تجارت کی وزارت کے تجارتی ترقیاتی کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے ایرانی سال کے گیارہ مہینوں میں نان پیٹرولیئم تجارت کی سطح 117 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جس میں 53 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات شامل ہیں جو گزشتہ دو برس کی اعلی ترین سطح ہے