حوزہ/ امریکہ نے ایران کو دبانے کے لیے وہ تمام طریقے آزمائے جو جدید استعمار کے ہتھیار سمجھے جاتے ہیں: اقتصادی پابندیاں، سفارتی تنہائی، میڈیا کے ذریعے شیطنت، اور داخلی انتشار کی کوششیں۔ مگر ہر مرحلے پر ایران نے جس چیز کے ذریعے خود کو سنبھالا، وہ نہ عسکری طاقت تھی اور نہ معاشی خوشحالی—بلکہ روحانی استقامت تھی۔


