spot_img

ذات صلة

جمع

روح مزاحمت شہید سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام کے لئے محو پرواز ہے، سپاہ پاسداران انقلاب

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں کا تعاقب اور ان سے انتقام لینے کے لیے روحِ مزاحمت محو پرواز ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے دفاعی گروپ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے سپهبد شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نظامِ استکبار کی سیاسی و سکیورٹی طاقت کا زوال اور خطے اور دنیا میں امریکی نظم کا بکھراؤ اس شہید اور مقاومتی محاذ کے مجاہدین کے پائیدار اثرات کا نتیجہ ہے۔ سپاہ پاسداران کے مطابق ٹرمپ اور خونخوار نتن یاہو اس عظیم شہید کے بزدلانہ قتل کے ذریعے شہید کی روحانی طاقت اور ان کے راستے اور اثرات کو ختم نہ کر سکے۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:
شہید سلیمانی کی شہادت کی سالگرہ اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی مبارک ولادت کا یہ تاریخی دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مکتبِ سلیمانی ہمارے زمانے میں علوی سیرت کا عملی تسلسل ہے۔ عدل، شجاعت، دشمن شناسی، ذمہ داری اور عوام دوستی اس پائیدار طاقت کے ستون ہیں۔ یہ ہم زمانی، مقاومت محاذ میں روحانی اور سیاسی طاقت اور ایران اسلامی کے تحفظ کا نقشۂ راہ فراہم کرتی ہے۔ شہید سلیمانی کا نام اور یاد، ان کی شہادت کے چھ سال گزرنے کے باوجود اسلامی معاشروں اور خطے کی نئی نسلوں میں مزید گہری اور وسیع ہو رہی ہے۔

قرآن مجید کی آیت “اَحیاءٌ عِندَ رَبِّهِم” کے مطابق یہ مکتبِ سلیمانی کی گہرائی کا ثبوت ہے، اور یہ کہ حاج قاسم کی شہادت مشن کا خاتمہ نہیں، بلکہ راہ سلیمانی کا آغاز ہے۔ ایران کے عوام اور نوجوانوں کی 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں ثابت قدمی نے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ ایران سلیمانیوں سے بھرا ہوا ہے۔ استکباری طاقتوں نے حاج قاسم جیسی شہادتوں کو بڑھا کر اس سرزمین کے ہیروز کی فہرست کو مزید وسیع کیا ہے۔ نظامِ استکبار کی سیاسی و سکیورٹی طاقت کا زوال اور امریکی نظم کا ٹوٹنا شہید سلیمانی اور مقاومت کے پائیدار اثرات کا نتیجہ ہے۔

ٹرمپ اور خونخوار نتن یاہو شہید سلیمانی کے بزدلانہ قتل کے باوجود ان کی ماورائی قوت اور ان کے راستے و اثرات کو ختم نہ کر سکے۔ کیونکہ اگر ایسا ہو جاتا تو ان کی شہادت کے بعد بھی فلسطینی مجاہدین کی جانب سے شہید سلیمانی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے “طوفان الاقصی” جیسا عظیم عمل وجود میں نہ آتا۔ شہید سلیمانی اور شہداءِ مقاومت کے قاتلوں کے تعاقب اور انتقام کے لیے روحِ مقاومت محو پرواز ہے۔ شپہد سلیمانی کی روح خطے کی قوموں کے پیکر میں جاری ہے، اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ بچوں کے قاتل ان ظالموں کے مقابل مزید “طوفان الاقصی” ظاپر ہوں گے۔

محورِ مقاومت اور اسرائیل کے خلاف جدوجہد پوری دنیا میں، اور یقیناً تاریخ میں بھی، شہید سلیمانی کے نام و یاد کے ساتھ جڑی رہے گی۔ آج اسلامی ممالک میں اسلامی مزاحمت شہید سلیمانی کی حکمت و کردار سے ایک منظم، ہم آہنگ اور مؤثر محاذ میں بدل چکی ہے۔ اور قدس شریف کی آزادی کے لیے مزاحمت کا مرکزی نعرہ (#FreePalestine) نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ مغربی ممالک اور وائٹ ہاؤس کے سامنے بھی بلند کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کا صدر، جو شہید سلیمانی کا قاتل ہے، آج بھی کوشش کر رہا ہے کہ شہید کے قتل میں ناکامی اور 12 روزہ جنگ کے بعد ایرانِ عظیم و خود مختار کو عدم استحکام اور بدامنی کے ذریعے تسلیم پر مجبور کرے۔

لیکن ایرانی قوم نے ہوشیاری کے ساتھ ان کے وابستہ فتنہ گروہوں کا ساتھ نہ دے کر امریکی رہنماؤں اور ان کے غدار ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، اور انہیں منہ توڑ جواب دیا۔ اسی ناکامی کے نتیجے میں ٹرمپ پوری طرح غصے میں ہے اور بے بسی کی حالت میں ایران اور اسلامی جمہوریہ کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ سپاہ کے جان نثار سپاہیوں نے ان نورانی اور مبارک دنوں میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام اور خصوصاً شہید حاج قاسم سلیمانی سمیت تمام شہداء کی پاک روحوں کی توسل سے، رہبرِ معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے ساتھ اپنی بیعت کو تازہ کرتے ہوئے، انقلاب اور شہداء کے آرمانوں سے وفاداری کا اعلان کیا اور کہا کہ: ہم حکیم رہبر کے ساتھ رہتے ہوئے، عزیز عوام کی خدمت میں، دشمنوں کی تمام مشترکہ سازشوں کے خاتمے اور ایک مضبوط و خود مختار ایران کے قیام تک اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔

The post روح مزاحمت شہید سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام کے لئے محو پرواز ہے، سپاہ پاسداران انقلاب appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img