حوزہ/ امام جمعہ تاراگڑھ نے کہا کہ: یہ مہینہ خاص اللہ کا ہے، اور اس میں تمام روزے دار، چاہے وہ کسی بھی رنگ و نسل، علاقے یا کسی نظریے سے تعلق رکھتے ہوں، اللہ کے مہمان ہوتے ہیں۔ اللہ کی رحمت، مغفرت اور برکت سب کے لیے برابر ہے، بالکل ایسے جیسے سورج کی روشنی سب پر یکساں پڑتی ہے۔ فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ ہر انسان اپنی روحانی اور جسمانی صلاحیت کے مطابق اس مہینے کی برکات سے فائدہ اٹھاتا ہے۔