spot_img

ذات صلة

جمع

صیہونی حکومت ایران کے میزائل سسٹموں کی جدیدکاری سے تشویش میں مبتلا

تہران/ ارنا- صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تل ابیب...

لاہور، امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کی تقریب

شیعہ نیوز: امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن (شعبہ خواتین) اور...

علامہ ابنِ حسن جارچویؒ اور ادارہ سلونی

تحریر: قیصر مسعود جعفری علامہ ابنِ حسن جارچویؒ یک عہد...

ایک کالم علامہ راجہ ناصر عباس کے نام

تحریر: تبرید حسین پاکستان میں مذہبی سیاست عموماً مسلکی شناخت،...

روسی فوج بجلی کی رفتار سے جنگ میں پیش قدمی کر رہی ہے، صدر ولادیمیر پوٹن

شیعہ نیوز: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرائن جنگ میں اپنی افواج کی برق رفتار پیش قدمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی دستے تمام محاذوں پر کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اہم شہروں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک یوکرائن کی جانب سے امن کے لیے کوئی آمادگی نظر نہیں آئی، تاہم ہم جون 2024 میں طے کردہ اصولوں کی بنیاد پر بحران کے حل کے لیے بات چیت پر تیار ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ روس تنازع کا پرامن خاتمہ چاہتا ہے مگر یوکرائن اس وقت مفاہمت کی مخالفت کر رہا ہے۔

پوٹن کا کہنا ہے کہ روسی افواج مختلف شہروں میں تیزی سے پیش قدمی کر رہی ہیں اور رہائشی علاقوں کو یکے بعد دیگرے آزاد کرایا جا رہا ہے، جبکہ اسٹریٹجک شہر کراسنوارمیسک کے 50 فیصد سے زائد حصے پر روس کا کنٹرول قائم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات تعطل کا شکار، امریکی میڈیا

روسی صدر نے فوجی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ خصوصی فوجی آپریشن کے تمام محاذوں پر پیش قدمی جاری ہے اور کوبیانسک کے قریب تقریباً 3500 یوکرائنی فوجیوں کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔

پوٹن نے یوکرائنی صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ زلنسکی کی ویڈیوز نہیں دیکھتے کیونکہ وہ محض ایک اداکار ہیں، اور اگر کوبیانسک ان کے کنٹرول میں تھا تو وہ شہر کے اندر جا کر ویڈیو کیوں نہیں بناتے؟

صدر پوٹن نے سال کے اختتام تک مزید بڑی فتوحات کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ کوبیانسک میں یوکرائن کے 15 بریگیڈز محاصرے میں ہیں جن کے پاس بچنے کا کوئی موقع نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دمیتروف کا علاقہ مکمل طور پر گھیرے میں ہے اور اس کا آدھا حصہ روسی کنٹرول میں ہے، جہاں دشمن کے چھوٹے گروہ ہتھیار ڈالنے کے بجائے پیچھے ہٹنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ روس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ بعض تجاویز اور سمجھوتوں سے اتفاق کیا ہے، جو اگرچہ مشکل فیصلے تھے، مگر روس نے انہیں قبول کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب گیند مغربی حریفوں اور کیف حکومت کے کورٹ میں ہے، جبکہ یورپی یونین کی جانب سے روسی اثاثوں کو ضبط کرنے کی کوششیں محض ڈکیتی کے مترادف ہیں۔

The post روسی فوج بجلی کی رفتار سے جنگ میں پیش قدمی کر رہی ہے، صدر ولادیمیر پوٹن appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img