spot_img

ذات صلة

جمع

ایران میں نئے وزیر دفاع کی تقرری کا فرمان

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملکے نئے وزیر دفاع...

ایران کے نائب صدر کا دورہ تاجکستان

ایران کے سینیئر نائب صدرڈاکٹر محمد رضا عارف تاجکستان...

پیرا ایشین گیمز: تائیکوانڈو میں ایران کا سونے کا تمغہ

ایران کی پیرا تائیکوانڈو کھلاڑی نے ناگویا پیرا ایشین...

ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی مذمت

ایران کی انسانی حقوق کی کمیٹی نےعلاج معالجے اور...

امریکا اور یورپ کے اختلافات میں شدت

اسپیس ایکس پرامریکا اور یورپ کے اختلاف میں شدت...

روس کے عارضی جنگ بندی سے پہلے یوکرین پر تباہ کن حملے، 27 افراد ہلاک

شیعہ نیوز: یوکرین میں روسی ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب روس کی جانب سے اعلان کردہ دو روزہ جنگ بندی میں چند دن باقی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو جنوب مشرقی شہر زاپوریزہیا میں روسی حملوں میں کم از کم 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حملوں میں ایک کار ورکشاپ اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسی طرح مشرقی علاقے دونیتسک کے شہر کراماتورسک میں مزید 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے، جبکہ دنیپرو شہر میں بھی 4 افراد جان سے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ’ہم کسی دھمکی کے آگے نہیں جھکیں گے‘، ایرانی صدر کا امریکہ کو دو ٹوک پیغام

دوسری جانب پولٹاوا اور خارکیف کے علاقوں میں یوکرین کی سرکاری گیس تنصیبات پر حملوں میں 3 ملازمین اور 2 امدادی کارکن ہلاک ہوئے۔

یوکرین کی توانائی کمپنی نافٹوگاز کے سربراہ کے مطابق ان حملوں سے گیس کی فراہمی شدید متاثر ہوئی اور تقریباً 3500 صارفین کو سپلائی منقطع ہو گئی۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان حملوں کو بے معنی اور سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس ایک طرف جنگ بندی کا اعلان کرتا ہے اور دوسری جانب مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

روس نے 8 اور 9 مئی کو جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جو دوسری جنگ عظیم میں فتح کے دن کی تقریبات کے موقع پر کیا گیا ہے۔

تاہم یوکرین نے اس کے جواب میں فوری اور غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی ہے اور روس سے بھی ایسا ہی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روس نے حالیہ حملوں میں 11 بیلسٹک میزائل اور 164 ڈرونز داغے، جن میں سے بیشتر کو مار گرایا گیا، مگر کئی اہداف کو نقصان پہنچا۔

ادھر روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے بھی ڈرون حملے کیے گئے، جن میں کریمیا اور دیگر علاقوں میں شہری ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

The post روس کے عارضی جنگ بندی سے پہلے یوکرین پر تباہ کن حملے، 27 افراد ہلاک appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img