spot_img

ذات صلة

جمع

کوہاٹ، آئی ایس او کا برائت از استعمار مہم کے تحت احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے...

خدا ایران اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہے

تحریر: میثم عابدی ایران کی اسلامی انقلاب کے بعد کی...

رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب

شیعہ نیوز: مرکزی جامع مسجد مہدی آباد کھرمنگ میں...

رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب

شیعہ نیوز: مرکزی جامع مسجد مہدی آباد کھرمنگ میں جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ و الجماعت سید ہادی الموسوی نے امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر بلاجواز جارحیت کے بہانے تراشنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے اور عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، تمام عالمِ اسلام ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ایران اپنی مادی و ایمانی طاقت، مرجعیت اور رہبریت کی بدولت کسی بھی متکبر قوت کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا۔ خطیبِ جمعہ نے ضلع کھرمنگ میں سرکاری زمین کے معاوضے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی مارکیٹ میں زمین کی قیمت تقریباً سات لاکھ روپے فی مرلہ ہے جبکہ سرکاری معاوضہ محض چالیس ہزار روپے مقرر ہے، جس کے باعث ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ انہوں نے میونسپل ایریا اور نئی رجسٹری کے مطابق سرکاری معاوضے میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خدا ایران اور آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہے

بعد از جمعہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور کفر و نفاق کی نابودی کے لیے توسل کی دعائیہ مجلس منعقد ہوئی، جس کے بعد ایران سے یکجہتی اور دشمنانِ اسلام سے اظہارِ برأت کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی مرکزی جامع مسجد سے مین بازار علمدار چوک تک پہنچی جہاں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نہ صرف ایران بلکہ پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں اور ایران مظلوم فلسطینی عوام کا حقیقی حامی ہے۔ مقررین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی سلامتی کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کو کسی قسم کی سہولت یا ائیربیس فراہم نہ کرے، ساتھ ہی عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امریکی جارحانہ عزائم کو روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

The post رہبرِ معظم پورے عالمِ اسلام کے رہبر ہیں، احتجاجی جلسے سے علماء کا خطاب appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img