حوزہ/ زمانۂ غیبت میں ایمان کی حفاظت اور ولایتِ اہل بیتؑ سے وابستگی کو اسلامی تعلیمات میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ علما کے مطابق ایسے مؤمنین جو امامِ زمانہ حضرت حجّت بن الحسن العسکری علیہ السّلام کی ظاہری زیارت سے محروم ہونے کے باوجود ان سے قلبی محبت، وفاداری اور اطاعت پر قائم رہتے ہیں، ان کے لیے عظیم اجر و ثواب بیان کیا گیا ہے۔


