spot_img

ذات صلة

جمع

سعودی عرب ابراہم معاہدے کا حصہ بننے کے لیے تیار

شیعہ نیوز : امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی تعلقات کا نیا باب، معاہدہ طے پاگیا۔

دونوں ممالک نے ایک بڑے دفاعی و اقتصادی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت سعودی عرب امریکا میں ایک ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی عرب امریکا سے ایف–35 جنگی طیارے اور 300 جدید ٹینک بھی خریدے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی گہرا تعاون طے پایا ہے۔

امریکا سعودی عرب کو اپنے جدید مصنوعی ذہانت کے نظام (AI Systems) تک رسائی فراہم کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو امریکا کا ”اہم ترین نان نیٹو اتحادی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں استحکام اور عالمی سطح پر اسٹریٹجک تعاون کے نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خان یونس کے مشرق میں فضائی اور زمینی گولہ باری، مزید تین فلسطینی شہید

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے، مگر ساتھ ہی فلسطین کے دو ریاستی حل کے راستے کو بھی محفوظ بنانا چاہتا ہے۔

معاہدے کے بعد وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں بلیک ٹائی عشائیہ دیا گیا جس میں ایلون مسک، کرسٹیانو رونالڈو سمیت متعدد عالمی کاروباری و کھیلوں کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

The post سعودی عرب ابراہم معاہدے کا حصہ بننے کے لیے تیار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img