spot_img

ذات صلة

جمع

13 سالہ مصنفہ سیدہ منساء زہراء زیدی کی کتاب فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز بن گئی

حوزہ/کراچی پاکستان سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ مصنفہ...

حسین آباد جھارکھنڈ میں 11 سے 13 نومبر تک مجالسِ عزائے فاطمیہ اور جلوس کا اہتمام

حوزہ/جھارکھنڈ ہندوستان کے معروف شیعہ مرکز حسین آباد (جپلا)...

منبر کی دو منٹ کی زحمت!

حوزہ/ہمارے بعض ذاکرین، خطباء کرام اور شعراء منبر سے...

سعودی عرب نے آئل ٹینکر امزان پر حملے کی تصدیق کردی

شیعہ نیوز: سعودی میری ٹائم ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بحیرۂ احمر میں آئل ٹینکر امزان کو پیش آنے والے سکیورٹی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کے تمام عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی میری ٹائم ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر امزان پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کا سعودی عرب پر زوردار طمانچہ، بحیرۂ احمر میں حملہ آور ٹینکر نشانہ بنایا گیا

تفصیلات کے مطابق، سعودی میری ٹائم ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا کہ مذکورہ آئل ٹینکر کو بحیرۂ احمر میں ایک سکیورٹی واقعے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے۔

اس سے قبل یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یمنی افواج نے خدا کی مدد سے بحیرۂ احمر کے شمالی حصے میں ینبع کے ساحل کے قریب سعودی دشمن کے آئل ٹینکر امزان کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

جنرل یحیی سریع کے مطابق حملہ براہ راست اور درست تھا، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جبکہ ہدف کے علاقے میں موجود کئی دیگر بحری جہاز وہاں سے فرار ہوگئے۔

یمنی ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی سعودی دشمن پر بحری پابندی عائد کرنے اور محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ کے اصول کو نافذ کرنے کے لیے یمنی مسلح افواج کے فیصلے پر عملدرآمد کے سلسلے میں کی گئی۔

The post سعودی عرب نے آئل ٹینکر امزان پر حملے کی تصدیق کردی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img