spot_img

ذات صلة

جمع

سلامتی کونسل کی قرارداد؛ غزہ میں “شورائے امن” اور بین الاقوامی فورس کی تشکیل

شیعہ نیوز: سلامتی کونسل نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے شورائے امن اور عارضی بین الاقوامی فورس کے قیام کی منظوری دی۔

رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کی قرارداد میں غزہ کی تعمیر نو کی نگرانی کے لیے “شورائے امن” کے قیام کا خیر مقدم کیا گیا ہے، جو فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات مکمل ہونے تک سرگرم رہے گی۔

قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کی تکمیل اور تعمیر نو کے عمل میں پیش رفت، فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور ریاست کے قیام کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

اس قرارداد میں غزہ کے لیے امداد کی بحالی پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ امداد صرف پُرامن مقاصد کے لیے استعمال ہو۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردوں پر قہر جاری ، مزید 39 خارجی جہنم واصل

قرارداد کے مطابق، شریک ممالک اور شورائے امن بین الاقوامی اختیارات کے ساتھ عبوری حکومت چلانے کے لیے ادارے قائم کر سکتے ہیں۔ یہ ادارے شورائے امن کے تحت کام کریں گے اور ان کی مالی معاونت رضاکارانہ امداد اور عطیہ دہندگان سے ہوگی۔

قرارداد میں عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے فنڈ قائم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں ایک عارضی بین الاقوامی فورس تشکیل دی جائے جو مصر اور اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت متحدہ کمانڈ میں کام کرے۔ اس فورس کے فرائض میں غزہ کو غیر مسلح کرنا، فلسطینی شہریوں کا تحفظ اور فلسطینی پولیس کی تربیت شامل ہیں۔

یہ فورس انسانی راہداریوں کے قیام میں بھی تعاون کرے گی۔ قرارداد کے مطابق، جیسے جیسے فورس کا کنٹرول بڑھتا جائے گا، اسرائیلی فوج متفقہ معیار اور ٹائم ٹیبل کے مطابق پسپا ہوگی۔

قرارداد نے حکومتوں اور اداروں سے شورائے امن اور فورس کے لیے مالی، لاجسٹک اور انسانی وسائل فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ شورائے امن ہر چھ ماہ بعد سلامتی کونسل کو غزہ میں پیش رفت پر تحریری رپورٹ دے گی۔

قرارداد نے سال 2027 کے اختتام کو شورائے امن اور بین الاقوامی سویلین و سکیورٹی موجودگی کے خاتمے کی آخری تاریخ مقرر کیا ہے۔

The post سلامتی کونسل کی قرارداد؛ غزہ میں “شورائے امن” اور بین الاقوامی فورس کی تشکیل appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img