شیعہ نیوز: رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران سے بھرپور اظہار یکجہتی اور استعمال سے اظہار برات کیلئے سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یادگار شہداء سکردو پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے رہبر معظم سے اپنی بھرپور عقیدت و یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید علی خامنہ حیدر کے فرزند ہیں، اگر دنیا کے تمام استعمار اکھٹے ہوں پھر بھی یہ فرزند زہرا میدان میں موجود رہے گا اور دشمن کو شکست فاش دے گا۔ مقررین نے کہا کہ ایران میں امریکہ اور اسرائیل کی ایما اور مدد سے ہنگامہ آرائی کرائی جا رہی ہے۔ یہ مٹھی بھر شرپسند ٹولہ ایران کے انقلابی جوانوں کے ہاتھوں پسپا ہو گا اور ایران کا انقلاب پہلے سے زیادہ قوی ہو گا۔
The post سکردو، رہبر معظم سے اظہار یکجتی کیلئے مظاہرہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


