شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب نے سیستان و بلوچستان میں کارروائی کرکے دہشت گرد نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب نے جنوب مشرقی ایران میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ایک فعال نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے قدس بیس نے ایک بیان میں بتایا کہ سیستان و بلوچستان کے حساس علاقوں میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد عناصر کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ کے دوران اسرائیل اور متحدہ عرب امارات خفیہ ریلوے منصوبے کا انکشاف
بیان کے مطابق یہ کارروائی جاری “شہدائے امن” نامی آپریشنل مشقوں کے دوران کی گئی، جس کا مقصد خطے میں سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور دشمن کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کا صفایا کرنا ہے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار مشتبہ افراد سے دو خودکش دھماکہ خیز جیکٹس بھی برآمد کیں، جو ممکنہ طور پر بڑے حملوں میں استعمال کی جا سکتی تھیں۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چل رہا ہے کہ یہ گروہ صوبے میں تخریبی منصوبے پر کام کر رہا تھا۔
سکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ علاقے میں مزید سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
The post سیستان و بلوچستان، سپاہ پاسداران انقلاب کی کارروائی، دہشت گرد نیٹ ورک پکڑا گیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


