spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل کا شیرازہ اندر سے  بکھر جانے کا خطرہ

 ترکیہ میں امریکا کے سفیر نے کہا ہے کہ...

بوشہر ایٹمی بجلی گھرکے ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہرکے ایٹمی بجلی...

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ

انصاراللہ یمن نےسعودی ہوئی اڈوں پر حملے کا مقصد...

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

شام میں “الشددادی” جیل سے ہزاروں داعشی دہشت گردوں کو شامی حکومت نے فرار کروادیا ، عراق شام سرحد پر حشد شعبی فورسز تعینات

شیعہ نیوز: انٹرنیشنل نیوز رپورٹ کے مطابق، دمشق اور شامی کردوں (جنہیں شامی جمہوری فورسز (قسد) کہا جاتا ہے) کے نمائندوں کے درمیان کل رات ہونے والے معاہدے اور شامی جمہوری فورسز کی حراستی مراکز سے ہزاروں داعش قیدیوں کے فرار کے بعد، عراقی حشد شعبی نے اپنی فورسز کو شام اور عراق کی سرحدی پٹی میں بھیج کر اس علاقے کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

واضح رہے قسد کی حراستی مراکز سے درجنوں داعش کارندوں کے فرار کے باعث، عراقی حکومت نے آج صبح سے احتیاطی اقدامات اپناتے ہوئے ممکنہ طور پر ان دہشت گرد عناصر کے ملک میں داخلے کو روک دیا ہے۔

اسی سلسلے میں، نینوا صوبے میں حشد شعبی کمانڈ نے اپنی جنگی یونٹس کو صوبے کے سرحدی علاقوں میں مشرقی شام کے ساتھ تعینات کر کے داعش عناصر کی عراقی سرزمین میں داخلے یا ان کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے کمر کس لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حشد شعبی کی کچھ فورسز اس صوبے کے سرحدی علاقوں میں واچ ٹاورز پر تعینات ہو گئی ہیں۔ حشد شعبی کی کچھ ریپڈ رسپانس فورسز بھی عراق اور شام کی سرحدی پٹی میں تعینات کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کچھ دن قبل جولانی حکومت کی افواج اور شامی کردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے ساتھ ہی، مقامی میڈیا نے شام کے الحساکہ علاقے میں واقع “الشددادی” جیل سے داعشی دہشت گردوں کے فرار کے لمحات کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہے ۔

یہ جیل امریکہ کی حمایت یافتہ کرد افواج کے کنٹرول میں تھی جو الحساکہ علاقے سے جولانی افواج کے حملے کے باعث پیچھے ہٹ گئیں۔

شامی کرد اور جولانی حکومت ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں کہ انہوں نے جان بوجھ کر ان داعشی دہشت گردوں کو فرار کرایا ہے جو برسوں سے اس جیل میں قید تھے۔

The post شام میں “الشددادی” جیل سے ہزاروں داعشی دہشت گردوں کو شامی حکومت نے فرار کروادیا ، عراق شام سرحد پر حشد شعبی فورسز تعینات appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img