شیعہ نیوز: 25 جنوری کو شہدائے سیہون شریف اور شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں ایک عظیم الشان اجتماع بیادِ شہدائے اسلام منعقد کیا جائے گا، جو درگاہ حضرت لال شہباز قلندرؒ (گولڈن گیٹ)، سیہون شریف پر ہوگا۔ اس اجتماع کی تیاریوں اور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی قیادت میں سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم زور و شور سے جاری ہے۔ عوامی رابطہ مہم کے تحت صوبائی صدر سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ تنظیمی اجلاسوں، پریس کانفرنسز، علماء و کارکنان کے اجتماعات میں شرکت کر کے عوام کو 25 جنوری شہدائے سیہون شریف کی سالانہ برسی میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ علامہ اسد اقبال زیدی کا کہنا ہے کہ شہدائے سیہون شریف اور شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیاں ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور ان کی یاد میں منعقد ہونے والا یہ اجتماع دہشت گردی کے خلاف قومی عزم، اتحادِ امت اور امن کے پیغام کا مظہر ہوگا۔ انہوں نے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایت کی کہ عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس عظیم اجتماع میں شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی گل پلازہ حادثہ حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، علامہ شبیر میثمی
The post شہدائے سیہون شریف اجتماع 25 جنوری کیلئے عوامی رابطہ مہم جاری appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


