spot_img

ذات صلة

جمع

شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین لاکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک

بیروت میں انسانوں کا سمندر، ایرانی وفد نے بھی شرکت کی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل اور سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ اور تنظیم کے اعلیٰ رہنما سید ہاشم صفی الدین کو بیروت میں لاکھوں لوگوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

بیروت میں ہونے والی تشییع میں کمیل شمعون اسٹیڈیم سے لے کر جائے تدفین تک انسانوں کا سمندر تھا۔ مختلف ممالک کے سرکاری اور غیر سرکاری وفود تشییع میں شرکت کے لیے بیروت پہنچے تھے۔

شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے سربراہ باقر قالیباف نے اعلیٰ سرکاری اور غیر سرکاری وفد کے ساتھ شرکت کی۔

تشییع جنازہ کے اجتماع سے حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے خطاب کیا اور شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

spot_imgspot_img