spot_img

ذات صلة

جمع

شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

شیخ محمد یزبک نے شہدائے مقاومت کی نماز جنازہ پڑھائی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کچھ دیر پہلے بیروت میں شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق شہدائے مقاومت کی نماز جنازہ لبنان میں رہبر معظم کے نمائندے اور حزب اللہ کی سپریم کونسل کے رکن شیخ محمد یزبک نے پڑھائی۔

نماز جنازہ بیروت کے کمیل اسٹیڈیم میں سید مقاومت کے لبنان اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں چاہنے والوں کی موجودگی میں ادا کی گئی۔

spot_imgspot_img