شیعہ نیوز: پاکستان کے بدنام زمانہ دہشت گرد، سعودی نواز کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا سرغنہ اورنگزیب فاروقی شیڈول فورتھ میں شامل ہونے کے باوجود سندھ کے ضلع بدین پہنچ گیا، بغیر کسی روک ٹوک جلسہ عام کا انعقاد، پولیس پروٹوکول میں شیعہ مکتب فکر خصوصاً سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصرعباس کے خلاف ہرزہ سرائی،ریاست اور اس کے اداروں کو محب وطن اور محافظ آئین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس کے خلاف ورغلانے اور اکسانے کی مذموم کوشش ، سعودی عرب کی محبت میں آل رسول ؐ حوثیوں کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اورریاستی اداروں کی آشیر باد سے ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کا قاتل اورنگزیب فاروقی سادہ لوح اہل سنت عوام کے مذہبی جذبات کوبھڑکانے کیلئے ملک کے طول وعرض میں آزادنہ جلسے جلوس کرتا پھررہا ہے،گذشتہ دنوں سندھ کے ضلع بدین پہنچنے پر مقامی پولیس انتظامیہ کی جانب سے اسے مکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کالعدم جماعت کے شیڈول فورمیں شامل سرغنہ کو عوامی اجتماع کرنے کی اجازت بھی دی گئی۔
اورنگزیب فاروقی نے جلسے سے خطاب کے دوران حاضرین کے سامنے حسب سابق شیعہ مکتب فکر کی توہین اور تکفیر کی ، ساتھ ہی اپنے سعودی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے یمن کے حوثی مسلمان مجاہدین کے خلاف جھوٹ اوربھوتان تراشتے ہوئے کہا کہ وہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ اور مدینتہ المنورہ میں مسجد نبوی ؐ پر حملے کررہے ہیں۔
یہی نہیں اورنگزیب فاروقی نے مزید بکواس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی کہ آپ کی پارٹی نے جس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر(سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس) لگایا ہے وہ پارلیمنٹ کے فلور پرسعودی عرب کی مقدس سرزمین پر حملے کرنے والے حوثیوں کی حمایت کررہا ہےاور پاکستان کو سعودی عرب کا ساتھ نا دینے کی مشورے دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ بھاری قیمت پر پڑے گی، قالیباف کا امریکہ کو انتباہ
جب کہ حقیقت یہ ہے کہ سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس نے دلائل کے ساتھ پوری قوم کے سامنے یہ حقائق رکھے کے جن حوثیوں کو کافر بناکر پیش کیاجارہا ہے وہ نسل رسولؐ سے تعلق رکھنے والے سادات ہیں، با ایمان ہیں، اور محافظ حرمین شریفین ہیں، انہوں نے مکہ و مدینہ کی مقدس سرزمین پرکوئی حملہ نہیں کیا ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہا تھا کہ جس طرح پاکستان نے ایک غیر مسلم ملک امریکہ اور ایک مسلم ملک ایران کے درمیان تنازعہ کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اسی طرح سعودی اور یمن جیسے دونوں اسلامی ملکوں کے درمیان بھی تنازعہ کے حل کیلئے ثالثی کاکردار اداکرکے نا کہ فریق بنے۔
یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس نے کوئی انوکھی بات نہیں کہیں، پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان بھی یمن سعودی تنازعہ پر یہی موقف رکھتے ہیں، اسی لیئے 2015 میں جب پارلیمنٹ میں یمن سعودی تنازعہ اور پاکستان کی اس جنگ میں شمولیت پر بحث ہوئی تھی تو پی ٹی آئی نے پاک فوج کےاس جنگ میں شامل ہونے کی مخالفت کی تھی۔
یہ بات تو عین عقل وشعور ہے کہ دو پڑوسی مسلم ملکوں کے درمیان اختلاف اور جنگ صرف استکبار اور استعمار کو فائدہ دے سکتی ہےاس کا فائدہ کسی مسلم ملک کو حاصل نہیں ہوگا۔ لیکن ان اورنگزیب جیسے تکفیریوں کا کیا کیا جائے جن کو فلسطین میں 70 ہزار بے گناہوں کا قتل عام دکھائی نہیں دیتا ان کی زبانیں امریکہ اور اسرائیل بربریت اور مظالم پر چپ رہتی ہیں لیکن جب بات ان کے امریکی غلام سعودی آقاؤں کے اقتدار پر آتی ہے تو ان کے اندر کا سوکالڈ مسلمان جاگ جاتا ہے۔
اورنگزیب فاروقی کی بکواس ملاحظہ کریں
The post شیڈول فورمیں شامل بدنام زمانہ کالعدم سپاہ صحابہ کےسرغنہ اورنگزیب فاروقی کی بدین میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصرعباس کے خلاف ہرزہ سرائی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


