spot_img

ذات صلة

جمع

جنگ بھڑکانے والے حکمرانوں کو اپنے احتجاج کو منحرف نہ کرنے دیں: قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دنیا کے مختلف...

گوادر میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گيا: پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا ہے...

تیل کی قیمت اور آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کی نئی ہرزہ سرائی

شیعہ نیوز: امریکی دہشت گرد صدر نے ایران کے...

ٹرمپ ایران پر دوبارہ حملے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں، امریکی میڈیا

شیعہ نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ...

صیہونی حکومت نے کچھ قیدیوں کو اپنی جیلوں میں چھپا رکھا ہے، حماس

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت نے متعدد فلسطینی قیدیوں کو اپنی جیلوں میں چھپا رکھا ہے، حکومت کو تمام قیدیوں کی زندگیوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

حماس تحریک کا کہنا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے صیہونی حکومت کے ساتھ ایک ماہ کے رابطے کے بعد 1 ہزار 4 سو68 قیدیوں کی فہرست موصول تھی۔ ان قیدیوں اور حالیہ غزہ جنگ کے دوران گرفتار کیا گيا تھا۔

حماس کے بیان میں کہا گيا ہے کہ پرزنر انفارمیشن آفس اپنے سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے ان قیدیوں کی فہرست عام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے متعدد مقامات پر قبضہ برقرار رہے گا، اسرائیلی چینل

حماس نے قابض اسرائیلی حکومت تمام قیدیوں کی جان کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے بعض قیدیوں کو جیلوں میں چھپا رکھا ہے اور ان کے نام ظاہر کرنے سے گریزاں ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے فہرست کا جائزہ لیا گیا اور 11 کے علاوہ باقی تمام ناموں کی تصدیق کر دی گئی۔

حماس سے ثالثی کرنے والے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ قابض صیہونی حکومت پر تمام قیدیوں کے نام ظاہر کرنے اور ان کے حقوق کی ضمانت دینے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ حماس نے کہا ہے کہ اسے صیہونی حکومت سے غزہ کے قیدیوں کے ناموں کی فہرست موصول ہوئی ہے جس میں صیہونی حکومت نے ہیرا پھیری کی ہے اور فہرست کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ بھی یہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا، حماس تحریک کو ختم کرنے اور صیہونی قیدیوں کو رہا کرانا اس جارحیت کے دو اہم مقاصد تھے تاہم اسے دونوں مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مجبور ہوگئی۔

The post صیہونی حکومت نے کچھ قیدیوں کو اپنی جیلوں میں چھپا رکھا ہے، حماس appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img