spot_img

ذات صلة

جمع

13 سالہ مصنفہ سیدہ منساء زہراء زیدی کی کتاب فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز بن گئی

حوزہ/کراچی پاکستان سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ مصنفہ...

حسین آباد جھارکھنڈ میں 11 سے 13 نومبر تک مجالسِ عزائے فاطمیہ اور جلوس کا اہتمام

حوزہ/جھارکھنڈ ہندوستان کے معروف شیعہ مرکز حسین آباد (جپلا)...

منبر کی دو منٹ کی زحمت!

حوزہ/ہمارے بعض ذاکرین، خطباء کرام اور شعراء منبر سے...

صیہونی حکومت کی فوجی امداد کی مخالفت

شیعہ نیوز: 52 فیصد امریکی یہودیوں نے صیہونی حکومت کی فوجی امداد کی مخالفت کردی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی یہودیوں کے تازہ سروے کے نتائج کے مطابق یہودیوں کی اکثریت نے نیتن یاہو اور اس کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے، اس کو فوجی امداد دیئے جانے کی مخالفت کردی ہے۔

اس سروے میں حصہ لینے والے 52 فیصد امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے لئے امریکہ کی فوجی امداد روکے جانے کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی اور قانونی ناکامیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مایوس کر دیا، امریکی اخبار

اس سروے کے مطابق 17 فیصد امریکی یہودیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لئے امریکہ کی 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی فوجی مدد بالکل بند ہوجانی چاہئے اور 36 فیصد کا کہنا ہے کہ یہ امداد کم ہونی چاہئے۔

40 فیصد نے امداد جاری رہنے کی حمایت کی اور 8 فیصد نے اس سلسلے میں اپنی رائے ظاہر نہیں کی ہے۔

اس سروے میں 56 فیصد یہودیوں نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے، امریکہ میں یہودیت مخالف جذبات بڑھ گئے ہیں۔

 

The post صیہونی حکومت کی فوجی امداد کی مخالفت appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img