شیعہ نیوز: ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی نے ایمان مزاری کیس میں جج کے ایران سے متعلق ریمارکس کو ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اس کیس میں جج کے ریمارکس کا پاکستان کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ نیک نیتی کے تحت کیا گیا ہے‘ پاکستان معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بنے گانہ عالمی استحکام فورس میں شامل ہوگا‘ بورڈ آف پیس اور انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کی بحریہ نے بحیرہ احمر میں دشمن کی فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، بریگیڈیئر راشد
جمعرات کو یہاں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے صحافیوں کے پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اس اقدام کو آٹھ عرب اور اسلامی ممالک کی مشترکہ کاوش کے طور پر دیکھا جانا چاہیے جن میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور قطر شامل ہیں‘اس کا مقصد اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت غزہ میں امن کے فروغ کیلئے کام کرنا ہے‘ ایسے وقت میں جب دیگر بین الاقوامی طریقہ کار غزہ میں جاری مصائب اور تباہی کو روکنے میں ناکام رہے ہیں، بورڈ آف پیس امید کی ایک کرن فراہم کرتا ہے۔
The post عالمی فورس میں شمولیت کا فیصلہ ہوانہ معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بنیں گے، پاکستان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


