spot_img

ذات صلة

جمع

امریکہ عراق کی فضائی حدود سے ایران کی جاسوسی کر رہا ہے: بغداد میں ایران کے سفیر

تہران/ ارنا- بغداد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے...

ایرانی سیٹلائٹس خلا میں روانہ ہونے کے لیے تیار، الٹی گنتی کا آغاز

تہران/ ارنا- اتوار کی صبح ایرانی سائنسدانوں اور نوجوان...

ایران سے گزرنے والے ٹرانزٹ کوریڈور کی تفصیلات صدر مسعود پزشکیان کی زبانی

تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے Khamenei.ir...

عالمی قوانین پر دباؤ، 2025 میں طاقت کی سیاست نے کس طرح اقوام متحدہ کا اعتبار کم کیا؟

شیعہ نیوز: اطالوی مبصر جولیو چیناپی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران طاقت کی سیاست نے بین الاقوامی اداروں کی غیر جانبداری اور اقوام متحدہ کے اعتبار کو مخدوش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اطالوی مبصر جولیو چیناپی نے سلامتی کونسل میں امریکہ کے مسلسل ویٹو، غزہ جنگ اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پرحملے نیز لبنان کے اقتدار اعلی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں طاقت کی سیاست نے اقوام متحدہ کے اعتبار اور سبھی بین الاقوامی اداروں کی غیر جانبداری کو مخدودش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے یورپ کی دفاعی وابستگی پر نیٹو کا اصرار

انھوں نے کہا کہ غزہ کی تباہی سے لے کر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں اور لبنان کے اقتدار اعلی کی مسلسل خلاف ورزیوں نے ثابت کردیا ہے کہ طاقت کی سیاست قانون کی پاسداری کرنے والے اداروں پر اثرانداز ہوکر انہیں کس طرح ان کے راستے سے منحر ف کرسکتی ہے۔

اطالوی تجزیہ نگار نے کہا کہ جب جوابدہی کی جگہ ویٹو، دباؤ اور پابندی لے لے تو اقوام متحدہ کی غیر جانبداری اور عالمی سلامتی ختم ہوجاتی ہے۔

ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر امریکی حملے سے نہ صرف علاقائی ثبات واستحکام بلکہ قانون کی عالمی حکمرانی کے تعلق سے بھی سنگین سوالات کھڑے ہوگئے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے ان حملوں کو طاقت کے استعمال پر پابندی کے قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور خبردار کیا کہ پیشگی حملے کا سلسلہ رائج ہوگیا تو دنیا المناک سمت میں آگے بڑھے گی جس میں قانون اور حق کی جگہ طاقت اور زور زبردستی کی حکمرانی ہوگی ۔

The post عالمی قوانین پر دباؤ، 2025 میں طاقت کی سیاست نے کس طرح اقوام متحدہ کا اعتبار کم کیا؟ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img