spot_img

ذات صلة

جمع

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد(ارنا) سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی...

ایران کے وزیر خارجہ ہالینڈ پہنچ گئے

تہران(ارنا) وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کیمیائي ہتھیاروں کے...

ایران کے وزیر خارجہ فرانس جائیں گے

تہران (ارنا) وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے...

غزہ میں موت اور ویرانی، انسانیت کی سب سے بڑی شکست: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

تہران/ ارنا- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش...

عراق میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ: قاسم الاعرجی اور حمید الشطری سب سے مضبوط امیدوار

شیعہ نیوز: کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما کے مطابق ایران، امریکہ اور خلیجی ممالک کی طرف سے مخالفت نہ ہونے کے بعد دونوں امیدواروں کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں جاری سیاسی مشاورت کے دوران قاسم الاعرجی اور حمید الشطری وزارت عظمی کے لیے سب سے نمایاں اور مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ شوان محمد طہ نے اپنے بیان میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق، شوان محمد طہ نے بتایا کہ شیعہ جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد نے آئندہ حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں دو مذاکراتی وفود تشکیل دیے ہیں جن میں سے ایک ملک کے اندر سرگرم ہے جبکہ دوسرا بیرون ملک سیاسی رابطوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی جرائم مزاحمت کو مزید طاقتور بنائیں گے، جہاد اسلامی

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے دوبارہ اس منصب پر فائز ہونے کے امکانات تقریبا ختم ہوچکے ہیں، کیونکہ اتحاد نہ تو انہیں معتبر سمجھتا ہے اور نہ ہی ان کی حمایت کے لیے آمادہ ہے۔

شوان محمد طہ کے مطابق سابق وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے دوبارہ آنے کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ حیدر العبادی کی پوزیشن اس وجہ سے غیر واضح ہے کہ نوری مالکی کی جماعت دولت قانون نے ان کو ویٹو کررکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قاسم الاعرجی اور حمید الشطری کے مضبوط امیدوار بننے کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ایران، امریکہ اور خلیجی تعاون کونسل کے ممالک ان دونوں کی نامزدگی کی مخالفت نہیں کر رہے، جس کے باعث یہ علاقائی اتفاق رائے کے حامل امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں کی پشت پر کوئی ایسی بڑی پارلیمانی جماعت نہیں، جو انہیں تنازعات کا مرکز بنا دے۔ یہی خصوصیت انہیں قابل قبول مصالحتی امیدوار بناتی ہے۔

کرد رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت کی شرائط وزارتوں کے حصول سے متعلق نہیں بلکہ آئندہ حکومت کے عملی لائحۂ عمل سے جڑی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ عراق کا صدراتی منصب مستقبل میں بھی کردوں کے پاس رہنا چاہیے۔

The post عراق میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ: قاسم الاعرجی اور حمید الشطری سب سے مضبوط امیدوار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img