spot_img

ذات صلة

جمع

علماء و مبلغین معاشرے کی رہنمائی کا کردار ادا کریں، مولانا مہر لیاقت علی قمی

شیعہ نیوز: معروف دینی درسگاہ کلیہ اہلبیت چنیوٹ میں فیصل آباد ڈویژن کے ائمہ مساجد و مبلغین کے لیے خصوصی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا مہر لیاقت علی سیال قمی نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ علماء و مبلغین کی عظمت بہت بلند ہے، کیونکہ وہ انبیاء و ائمہ اطہار کے وارث ہیں۔ ان پر لازم ہے کہ وہ ہر میدان میں صفِ اول میں رہتے ہوئے معاشرے کو اسلامی تعلیمات کے مطابق پروان چڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر حسن میثمی کی استقبال ماہ رمضان و مبلغین سمینار میں شرکت و خطاب

انہوں نے زور دیا کہ تعلیم و تعلم کے ساتھ تزکیہ نفس، تربیت، درست اسلوب اور صحیح روش و رفتار بھی انتہائی ضروری ہے۔ اگر تبلیغ کے لیے قرآن و اہلبیت علیہم السلام کا طریقہ نہ اپنایا جائے تو تبلیغ مؤثر ثابت نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد اور دینی مراکز کو صرف روایتی عبادات تک محدود رکھنے کے بجائے ہر الہی، فلاحی، انسانی، ثقافتی، سماجی، مکتبی اور تعلیمی معاملات کا حقیقی مرکز بنایا جائے۔ ان مراکز کو معاشرتی ترقی اور دینی تعلیم کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اسلامی معاشرے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

The post علماء و مبلغین معاشرے کی رہنمائی کا کردار ادا کریں، مولانا مہر لیاقت علی قمی first appeared on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img