حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے کہا ہے کہ عالمِ اسلام میں فکری بیداری، امت کے اتحاد اور اسلامی تہذیب کے فروغ کے لیے علمی سفارت کاری کو سنجیدگی سے اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور یہ عمل دیگر سفارتی شعبوں کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔


