شیعہ نیوز: حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے صیدا کے عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے گزشتہ شب کے حملے کو ہولناک جرم قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے اور اسے صہیونی حکومت کی تاریخ کا سیاپ باب قرار دیا۔
تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ لبنان کی خودمختاری پر براہ راست حملہ اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جہادی اور مزاحمتی ادب، تین خواتین کی کتابوں پر رہبر انقلاب کے تقریظات شائع
حزب اللہ نے امریکہ کو بھی شریک جرم اور اسرائیل کا پشت پناہ قرار دیا۔ بیان میں لبنانی حکام کو متنبہ کیا گیا کہ دشمن کے سامنے کسی بھی قسم کی کمزوری یا نرمی صرف جارحیت کو بڑھاوا دے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ متحد ہوکر اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کیا جائے اور لبنان کی طاقت کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
آخر میں حزب اللہ نے فلسطینی شہداء کے اہل خانہ اور عین الحلوہ کیمپ کے عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
The post عین الحلوہ کیمپ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، حزب اللہ کی شدید مذمت appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


