spot_img

ذات صلة

جمع

ایران: کینیڈا کی ایران مخالف قرار داد سیاسی اور تخریبی ہے

 تہران – ارنا – اقوام متحدہ میں ایران کے...

ایران اور برازیل کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

 تہران – ارنا – ایران اور برازیل کے وزرائے...

صیہونی وزیر اعظم شام میں داخل ہوگیا

 تہران- ارنا – صیہونی وزير اعظم اپنی حکومت کے...

غرب اردن میں فلسطینیوں کی استقامتی کارروائیوں کے دوران چار صیہونی ہلاک اور زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی حکومت کے میڈیا ذرائع نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی استقامتی کارروائیوں کے دوران چار صیہونیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس کارروائی میں، جو جنوبی غرب اردن میں واقع شہر بیت لحم اور الخلیل کے درمیان انجام پائی ہے، ایک صیہونی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسرائیلی حکومت کے شعبے نے چار صیہونی انتہاپسندوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کی قرارداد؛ غزہ میں “شورائے امن” اور بین الاقوامی فورس کی تشکیل

اسرائیلی حکومت کی فوج نے بھی غوش عتصیون چوراہے پر صیہونیت مخالف کارروائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس کارروائی کی تحقیقات جاری ہیں۔

کارروائی کرنے والے مجاہدین کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات سے ایک کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

The post غرب اردن میں فلسطینیوں کی استقامتی کارروائیوں کے دوران چار صیہونی ہلاک اور زخمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img