spot_img

ذات صلة

جمع

ایران کی فٹبال ٹیم، ورلڈ کپ کے دوسرے پاٹ میں، فیفا کا باضابطہ اعلان

تہران/ ارنا- فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی...

صیہونی وزیر جنگ برطرفی کے دہانے پر

تہران/ ارنا- باخبر ذرائع کے مطابق، نتن یاہو اپنے...

نتن یاہو کا دورہ ہندوستان منسوخ: صیہونی میڈیا

تہران/ ارنا- ایک صیہونی باخبر ذریعے نے رپورٹ دی...

وزیر خارجہ عراقچی کی ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے...

غزہ جنگ کے دوران اسرائیل اور متحدہ عرب امارات خفیہ ریلوے منصوبے کا انکشاف

شیعہ نیوز: اسرائیلی چینل آئی 24 نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خفیہ ریلوے منصوبے جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی چینل آئی 24 نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں خفیہ طور پر ابوظبی کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس دورے کا مقصد خلیج فارس کے عرب ممالک اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان تیز رفتار ریلوے منصوبے کے بارے میں گفتگو تھا۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز کا کمانڈر شہید ہیثم علی طباطبائی کی شہادت پر سخت ردعمل

مزید کہا گیا ہے کہ اس اسرائیلی وفد نے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

منصوبے کے تحت تجارتی سامان بھارت کی بندرگاہ سے سمندری راستے کے ذریعے امارات منتقل ہوگا اور پھر زمینی راستوں سے سعودی عرب اور اردن کے ذریعے حیفا اور یورپ پہنچایا جائے گا۔

یہ منصوبہ حتیٰ کہ غزہ جنگ کے دوران بھی خفیہ طور پر جاری رہا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سامان کے علاوہ اس راہداری کے راستے میں مواصلاتی کیبلز اور توانائی کی ترسیلی لائنیں بھی لگائی جائیں گی۔

The post غزہ جنگ کے دوران اسرائیل اور متحدہ عرب امارات خفیہ ریلوے منصوبے کا انکشاف appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img