شیعہ نیوز: غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور 24 گھنٹے میں مزید 13 لاشیں ملی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک فلسطینی شہید ہوگیا جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 280 ہوگئی اور مزید 54 فلسطینیوں کی تدفین کردی گئی۔
مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کا ظلم وستم جاری ہے اور دو گھروں کو آگ لگادی جبکہ مزید پانچ فلسطینی گرفتار کرلئے۔
غزہ سے پندرہ ہزارافراد علاج کیلئے باہر جانے کے منتظر ہیں جن میں تین ہزار آٹھ سو بچے شامل ہیں۔
عالمی اداراہ صحت کی جانب سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
The post غزہ سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ، مزید 13 لاشیں برآمد appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


