spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ میں اسرائیلی بمباری جنگ بندی معاہدے کی کھلی توہین اور سنگین خلاف ورزی ہے، حماس

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں الحولی خاندان کے گھر پر کیا گیا نیا حملہ ایک سنگین اور کھلی خلاف ورزی ہے جو جنگ بندی معاہدے کی مسلسل پامالی کو ثابت کرتا ہے۔

حماس نے اس امر پر زور دیا کہ اسرائیل اس معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا بلکہ دانستہ طور پر اسے سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف دوبارہ نسل کش جنگ کا آغاز کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ مرحلے کے لیے تیار ہیں، صومالی لینڈ میں کسی بھی صہیونی موجودگی کو نشانہ بنائیں گے، عبدالملک الحوثی

حماس نے جمعرات کی شام جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ یہ گھناؤنا جرم اور غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں جاری مسلسل جارحیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو جنگ بندی معاہدے کو حقیر جانتا ہے جو امریکی سرپرستی اور ثالثوں کی ضمانت کے تحت طے پایا تھا۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے اور اس کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عمل کیا جائے جس میں معاہدے کے دوسرے مرحلے میں منتقلی بھی شامل ہے۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے لیے اس جرم اور دیگر تمام جرائم کی واضح مذمت ضروری ہے اور ثالثوں کو مؤثر اور عملی کردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل کو معاہدے کا احترام کرنے پر مجبور کرنا چاہیے اور اسے معاہدہ ناکام بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

میدانی صورت حال کے تناظر میں جمعرات کے روز اسرائیل کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں سات فلسطینی شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

The post غزہ میں اسرائیلی بمباری جنگ بندی معاہدے کی کھلی توہین اور سنگین خلاف ورزی ہے، حماس appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img