spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ سے یکجہتی کے لیے مراکش میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: جمعہ کے روز مراکش کے لاکھوں شہریوں...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو...

بھارت ایران کی چابہار پورٹ کا تعمیراتی کام چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز: مفادات کے حصول کی خاطر ایران سے...

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ابو محفوظ

شیعہ نیوز: فلسطینیوں کے بیرونِ ملک عوامی کانفرنس کے قائم مقام سیکرٹری جنرل ہشام ابو محفوظ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی مزاحمت نے جنگ بندی معاہدے کی تمام شقوں کی پابندی کی ہے جو اس امر کا ثبوت ہے کہ مزاحمت ہمارے عوام کے خلاف جاری صہیونی نسل کش جنگ کو ختم کرنے کی سنجیدہ خواہاں ہے لیکن اسرائیل معاہدے کو پامال کرتے ہوئے اس کی ذمہ داریوں سے راہِ فرار اختیار کر رہا ہے اور ہمارے لوگوں کو قتل کر رہا ہے۔

ابو محفوظ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم اسرائیلی انتہا پسند حکومت کو غزہ پٹی میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال کا مکمل ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جہاں شدید سردی کے باعث شہداء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر بچے اس المیے کا نشانہ بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اسرائیل کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے گذرگاہوں کی بندش اور بے گھر افراد کے لیے خیموں اور عارضی رہائشی کیبنز کی ناکافی فراہمی نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

انہوں نےجنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخلے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مصر، قطر اور ترکی کے ثالثوں اور صدر ترمب سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ معاہدے کی پابندی کرے خلاف ورزیاں بند کرے رفح گذرگاہ کھولے غزہ پٹی کی تمام ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے اور قابض فوج کا مکمل انخلا کرے۔

ابو محفوظ نے قاہرہ میں ہونے والے فلسطینی دھڑوں کے اجلاسوں کو بھی سراہا جہاں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے اور غزہ کی پٹی میں اگلے دن کی صورت حال پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ ملاقاتیں ایک متحد فلسطینی موقف کی عکاس ہیں جس پر سب کا اتفاق ہے کہ غزہ میں اگلا دن خالصتاً فلسطینی ہوگا۔

The post غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ابو محفوظ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img