spot_img

ذات صلة

جمع

وزارت خارجہ کے ترجمان کا یمن سعودی عرب قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم

تہران (IRNA) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے...

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جنگ

تحریر: علی سردار سراج انسان ایک مکلف وجود ہے، جس...

امریکہ کی عالمی قیادت کا دور ختم ہو چکا ہے، معروف امریکی تجزیہ کار

شیعہ نیوز: بین الاقوامی امور کے معروف تجزیہ کار...

ملتان، جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کا اجلاس

شیعہ نیوز: ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب...

غزہ میں دواؤں کی خطرناک حد تک قلت، ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

شیعہ نیوز: غزہ میں دواؤں کی خطرناک حد تک قلت پیدا ہوگئی، جس کے باعث اسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دواؤں کی شدید قلت کے باعث مریضوں کے علاج میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ اور بلڈ بینک کے سامان کی قلت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی۔ غزہ کے اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے انہیں مریضوں کی جان بچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ مریضوں کی تندرستی اور صحتیابی کے لیے جن ادویات کی اشد ضرورت ہے، وہ تمام دوائیں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی امداد کی رسائی ضرورت کے مطابق نہیں ہو رہی۔ محکمہ صحت نے غزہ میں امداد کے ساتھ ساتھ دواؤں، لیبارٹری ٹیسٹ اور بلڈ بینک کے سامان کی فوری فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ کے دوران غزہ کے 34 اسپتالوں سمیت 125 صحت کے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت گذشتہ روز اسرائیلی قید سے 6 فلسطینی قیدی دیرالبلح کے اسپتال پہنچ گئے، 10 ہزار سے زائد فلسطینی قیدی اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔

The post غزہ میں دواؤں کی خطرناک حد تک قلت، ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img