spot_img

ذات صلة

جمع

شمالی ایران کے باغات میں کیوی کی کٹائی

تہران (ارنا) صوبہ مازندران میں واقع سلمان شہر ایران...

ایران عمان تعلقات تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں

تہران (ارنا) صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران...

نیتن یاہو نیویارک آیا تو گرفتار کر لیا جائیگا، ممدانی

سب بڑے امریکی شہر نیویارک کے نومنتخب میئر زہران...

غزہ پر اسرائیلی فوج کے شدید زمینی، بحری اور فضائی حملے جاری

شیعہ نیوز: امریکہ و اسرائیل کے جنگ بندی دعووں کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمینی، بحری اور فضائی حملے تیز کر دیے، متعدد علاقے نشانہ بنے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ پر ہمہ جہت حملے جاری رکھے۔ توپ خانے نے شمال مشرقی غزہ شہر کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی قرارداد میں اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ جنگوں میں نہ حاصل کر سکا ہے، اسلامی جہاد

ان حملوں میں محلہ التفاح اور الشجاعیہ کے مشرقی حصے شدید بمباری کا شکار ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرقی علاقے کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ مشرقی غزہ پر ایک اور فضائی حملہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ صہیونی ڈرونز نے بھی محلہ التفاح پر فائرنگ کی۔

زمینی اور فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بحری جہازوں نے غزہ شہر کے ساحل پر فائرنگ کی۔ یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب صہیونی حکومت اور امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

The post غزہ پر اسرائیلی فوج کے شدید زمینی، بحری اور فضائی حملے جاری appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img