spot_img

ذات صلة

جمع

صیہونی فوج نے 3 ہفتے میں 42 بار شام کے حدود کی خلاف ورزی کی ہے

تہران/ ارنا- صیہونی فوجی گزشتہ تین ہفتے کے دوران...

لبنان کے جنوبی علاقوں میں صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات برآمد

تہران/ ارنا- لبنان کی فوج نے یارون سرحدی علاقے...

امام خمینی (رح) بندرگاہ کے راستے ایک کروڑ 27 لاکھ ٹن بنیادی سامان ایران میں برآمد

امام خمینی (رح) بندرگاہ/ ارنا- ایران کے صوبہ خوزستان...

مشہد مقدس میں برفباری کا منظر

جمعے اور ہفتے کے روز مشہد مقدس میں سال...

سال کی طویل ترین رات سے قبل تبریز شہر کا بازار

موسم خزاں کی آخری رات جو زمین کے شمالی...

غزہ کی تعمیر نو کے لیے امریکی منصوبہ غیر واضح، عملی امکان کم، امریکی اخبار

شیعہ نیوز: امریکی اخبار کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے پیش کیا گیا 10 سالہ منصوبہ ٹھوس حکمت عملی سے خالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے واشنگٹن کے مجوزہ منصوبے کو غیر واضح قرار دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد کے امکانات کو کمزور بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قاہرہ: السیسی اور البرہان کی ملاقات، سوڈان میں قتل و غارت گری روکنے کا مطالبہ

اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکاف اور ان کے داماد جیراڈ کوشنر نے غزہ میں مداخلت اور تعمیر نو سے متعلق ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ بظاہر 10 سالہ دورانیے پر مشتمل ہے، تاہم اس میں صرف ایک پہلو واضح ہے اور وہ اس کی 112 ارب ڈالر کی خطیر لاگت ہے۔ منصوبے میں یہ وضاحت موجود نہیں کہ تعمیراتی عمل کے دوران غزہ میں رہنے والے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کو کہاں اور کیسے بسایا جائے گا۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اس منصوبے کی تفصیلات ممکنہ مالی معاون ممالک کو پیش کی ہیں، جن میں خلیجی ممالک، ترکی اور مصر شامل ہیں، تاہم تاحال کسی ٹھوس حمایت کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ یہ منصوبہ وائٹ ہاؤس کے معاونین نے اسرائیلی حکام سے مشاورت کے بعد تیار کیا ہے، لیکن خود امریکی انتظامیہ کے اندر اس کی عملیت پر شدید شکوک پائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا اس منصوبے کی بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے، جو نہ صرف سیاسی طور پر پیچیدہ ہے بلکہ امیر ممالک کو سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے میں بھی ایک بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔ انہی عوامل کے باعث امریکی منصوبہ ابہام اور غیر یقینی کا شکار نظر آتا ہے۔

The post غزہ کی تعمیر نو کے لیے امریکی منصوبہ غیر واضح، عملی امکان کم، امریکی اخبار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img