spot_img

ذات صلة

جمع

اوباما: آبنائے ہرمز میں ایران کے پاس ویٹو پاور ہے

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے...

امریکی معیشت پر ایران کے خلاف جنگ کے اثرات

 امریکا میں کانگریس کے وسط مدتی انتخابات نزدیک ہیں...

چذابہ کی سرحدی گزرگاہ بند کیے جانے پر عراق کے عوام کا احتجاج

ایران اور عراق کی ایک مشترکہ سرحدی گزرگاہ بند...

آستان قدس رضوی کے ملازمین کا سرخس آزاد اقتصادی زون کا دورہ

آستان قدس رضوی کے ملازمین کے ایک گروپ نے...

فلسطینی استقامتی محاذ کے کمانڈروں کا جہاد اور ان کی شہادت، اسرائیلی حکومت کے زوال کا الہی وعدہ ہے، انصاراللہ یمن کے سربراہ

شیعہ نیوز: انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے القسام بریگیڈ کے کمانڈروں کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے اسے غاصب صیہونی حکومت کے خاتمے پر مبنی اللہ تعالی کے ارادے کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان شہید کمانڈروں نے ایک ایسی مجاہد امت کی تریبت کی جس نے تاریخ کے وحشیانہ ترین جرائم اور غاصب صیہونی دشمن کا پوری طاقت اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پارلیمنٹ نے مکہ انسداد بدعنوانی کنوینشن میں شمولیت کی منظوری دے دی

انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی مجاہدوں بالخصوص القسام بريگیڈ اور حماس تنظیم نے تمام امت اسلامیہ کے سامنے ایثار کا ایک نیا معیار قائم کیا جو ایک مشعل راہ کی مانند استقامت کے راستے کو روشن کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی استقامتی گروہوں کے کمانڈر، شہادت کو اللہ کی راہ میں جہاد اور اسرائیلی دشمن کے بھرپور مقابلے کا آخری مرحلہ سمجھتے ہیں اور اسی جذبے کے پیش نظر صیہونی حکومت کا زوال یقینی ہے۔

The post فلسطینی استقامتی محاذ کے کمانڈروں کا جہاد اور ان کی شہادت، اسرائیلی حکومت کے زوال کا الہی وعدہ ہے، انصاراللہ یمن کے سربراہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img