تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں امریکہ ا اور یورپی ٹرائیکا کی غیر قانونی اور بلاجواز ایران مخالف قرارداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے تعاملات اور خیرسگالی کو نظر انداز کرکے انجام پانے والے اس اقدام کے ذریعے مذکورہ ممالک ایجنسی کی ساکھ اور آزادی کو داغداراور ایجنسی اور ایران کے درمیان تعامل اور تعاون کے عمل میں خلل ڈال رہے ہیں۔


