حوزہ / قرآن کریم عورت کو ایک ذمہ دار، باوقار اور اثر گزار انسان کے طور پر پیش کرتا ہے اور اس کے لیے خاندانی اور معاشرتی دونوں میدانوں میں کردار معین کرتا ہے۔ حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹیوں کے واقعہ میں عورت کی باحیا معاشی شرکت کا ذکر ہے جبکہ حضرت مریم علیہا السلام کو علم، عبادت اور تربیتِ الٰہی کی اعلیٰ مثال کے طور پر سراہا گیا ہے۔


