حوزہ/ وحدتِ اسلامی اور خدمتِ زائرین کے جذبے کے تحت، مدرسہُ الولایہ، ایم ڈبلیو ایم اور شہید فخر الدین ثقافتی انجمن کے باہمی تعاون سے موکب “راہیانِ ولایت” یکم تا سوم جمادی الثانی تک حرم حضرت فاطمہ معصومہ کے صحنِ جواد الائمہؑ میں منعقد ہوا، جس میں مذہبی، ثقافتی اور خدماتی نوعیت کے متعدد پروگرام پیش کیے گئے۔


