حوزہ/ قم میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پہلی بار قونصلر سروسز کیمپ منعقد کیا گیا، جس سے تقریباً ایک ہزار پاکستانی شہریوں، طلاب اور ان کے اہل خانہ نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات سے متعلق خدمات حاصل کیں۔ پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے آئندہ ہر ماہ قم میں یہ خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔


