spot_img

ذات صلة

جمع

بحر الکاہل میں بے دفاع کشتیوں پر امریکی فوج کے حملے

نیویارک/ ارنا- واشنگٹن اور کراکاس کے درمیان بڑھتی کشیدگی...

واشنگٹن میں نمائشی امن؛ فاشر میں جنگی جرائم

تہران/ ارنا- جمعے کے روز واشنگٹن میں سوڈان کے...

لاہور ،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہا پسند جماعت ٹی ایل پی کے سیکڑوں پرتشدد مظاہرین گرفتار

شیعہ نیوز: لاہور میں مذہبی جماعت تحریک لبیک کے 954 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ، متعدد ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےگرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دیگر مفرور مظاہرین کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، ٹارگٹ لسٹ میں ساڑھے تین ہزارکےقریب پرتشدد مظاہرین پولیس کو مطلوب ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ رضوی برادران کو جلد گرفتار کرلیں گے، انتہا پسند جتھوں کے پوسٹرز اور پبلسٹی پر پابندی لگا دی ہے، جو لوگ ٹی ایل پی کی مالی معاونت کرتے ہیں ان کی فہرست بن چکی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں فورسز کی بڑی کاروائی ، 8 خارجی جہنم واصل

ذرائع کے مطابق اب ٹی ایل پی پرپابندی کی منظوری کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا جائےگا، وزارت قانون پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرےگی، سپریم کورٹ سے ریفرنس منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کرےگا اور پابندی لگادی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ سے منظوری کے بعد 15 دنوں میں پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیا جائےگا، سپریم کورٹ ٹی ایل پی پرپابندی کا حتمی فیصلہ کرےگی۔

The post لاہور ،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہا پسند جماعت ٹی ایل پی کے سیکڑوں پرتشدد مظاہرین گرفتار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img