spot_img

ذات صلة

جمع

لاہور میں سی سی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگرد واصل جہنم

پولیس مقابلوں میں مارے گئے دہشتگرد مریدکے ڈکیتی کیس اور خاتون کے قتل میں بھی ملوث تھے، سی سی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا۔

لاہور میں سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ) کے اہلکاروں اور کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کے درمیان مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، جن میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق، لاہور کے علاقے شاد باغ میں مقابلے کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد عبدالشکور اور بابر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ اسی طرح ہربنس پورہ میں ہونے والے ایک علیحدہ مقابلے میں سعید نامی دہشتگرد بھی اپنے ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

ذرائع کے مطابق، ٹاؤن شپ کے علاقے میں بھی ایک مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں نذیر نامی دہشتگرد ہلاک ہوا۔
تمام ہلاک دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، جب کہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، فرار دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔

spot_imgspot_img