spot_img

ذات صلة

جمع

لبنان پر حملوں کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو گرین سگنل دے دیا، اسرائیلی ذرائع ابلاغ

شیعہ نیوز: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان پر نئے حملوں کا گرین سگنل دے دیا۔

اس بارے میں چینل کان نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے اپنی کابینہ کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں لبنان پر باقاعدہ حملے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : ثالث ممالک اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جارحیت رکوانے میں ناکام ہوچکے، حماس

یہ کارروائی حزب‌ الله کی جانب سے غیر مسلح ہونے کی شرط قبول نہ کرنے کا جواب ہو گی۔

خبررساں ادارے اسپوٹنک نے اعلیٰ اسرائیلی سیکورٹی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر حزب‌ الله ہتھیار ڈالنے کے لئے اقدامات نہیں کرتی تو اسرائیل (زبردستی) تن تنہاء یہ کام کرے گا، چاہے اس کے نتیجے میں شمال میں نئی محاذ آرائی ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔

 

The post لبنان پر حملوں کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو گرین سگنل دے دیا، اسرائیلی ذرائع ابلاغ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img