حوزہ/ مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد نے کہا ہے کہ انقلابِ اسلامی کے مستقبل پر عوام کو امیدوار کرنا اور دشمن کو مایوس کرنا میڈیا کے میدان میں جہاد کا پہلا اور اہم مرحلہ ہے، میڈیا کا کام صرف اطلاع رسانی نہیں بلکہ جهادِ تبیین اور امید جگانے کے ذریعے معاشرے کو تقویت دینا ہے، جیسا کہ غزہ کے عوام صحافیوں کی امید افزا صحافت کے سہارے آج تک ثابت قدم ہیں۔


