spot_img

ذات صلة

جمع

محسن رضائی: استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی شہادت صیہونی حکومت کا خاتمہ نزدیک تر کررہی ہے

شیعہ نیوز: ایران کی مصلحت نظام کونسل کے رکن محسن رضائی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اس وہم میں مبتلا ہے کہ دہشت گردی سے کامیاب ہوسکتی ہے لیکن درحقیقت وہ استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو شہید کرکے اپنی عمر کوتاہ تر کررہی ہے

رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن محسن رضائی نے کہا ہے کہ صیہونی حکام سمجھتے ہیں کہ لبنان اور ایران کے جہادی کمانڈروں کو شہید کردیں گے تواقوام ان کے سامنے جھک جائيں گی لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہر جہادی کمانڈر کا قتل انہیں موت سے نزدیک تر کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس: غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیتیں جنگ بندی ختم ہونے پر منتج ہوں گی

انھوں نے کہا کہ استقامتی محاذ کے کمانڈروں کا تعلق حکومتوں سے نہیں بلکہ اقوام اور مستضعفین سے ہے اور یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ شہید ہوں اور اقوام اس کو اہمیت نہ دیں۔

محسن رضائی نے کہا کہ ہم اقوام کے لئے فرائض کا تعین نہیں کررہے ہیں لیکن استقامتی محاذ کے صبر و تحمل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، اس لئے کہ صیہونی حکومت اس سے غلط فائدہ اٹھارہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ صبر و تحمل کی ایک انتہا ہونی چاہئے البتہ اس بارے میں فیصلہ لبنان کے استقامتی محاذ کے سپاہیوں کو کرنا ہے۔

The post محسن رضائی: استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی شہادت صیہونی حکومت کا خاتمہ نزدیک تر کررہی ہے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img