spot_img

ذات صلة

جمع

ایران: کینیڈا کی ایران مخالف قرار داد سیاسی اور تخریبی ہے

 تہران – ارنا – اقوام متحدہ میں ایران کے...

ایران اور برازیل کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

 تہران – ارنا – ایران اور برازیل کے وزرائے...

صیہونی وزیر اعظم شام میں داخل ہوگیا

 تہران- ارنا – صیہونی وزير اعظم اپنی حکومت کے...

محمد بن سلمان نے اسرائیلی محبت میں تمام حدیں پار کردیں

شیعہ نیوز: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صیہونی محبت میں تمام تر حدیں پار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ اوول ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں، ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ بننے کے ساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ ایک صحافی نے ٹرمپ اور سعودی ولی عہد سے پوچھا کہ کیا امریکا اور سعودی کے درمیان دفاعی معاہدے پر کوئی اتفاق ہوگیا ہے اور کیا ابراہیم معاہدوں پر بات چیت ہوئی ہے۔؟

اس پر سعودی ولی عہد نے جواب کیا کہ ہم ابراہیم معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی ٹرمپ کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ پھر ٹرمپ نے بھی تصدیق کی کہ ان کے درمیان بہت اچھی بات چیت ہوئی۔ جہاں تک دفاعی معاہدے کا تعلق ہے، ٹرمپ نے کہا کہ اس پر فریقین “تقریباً” اتفاق کرچکے ہیں۔

The post محمد بن سلمان نے اسرائیلی محبت میں تمام حدیں پار کردیں appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img