تہران/ ارنا- نیوکلیئر میڈیسن کے ماہرین کی خصوصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے AEOI کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ اس وقت ایٹمی توانائی دیگر سائنسی شعبوں اور ٹیکنالوجی کے انجن کی حیثیت رکھتی ہے اور طاقت کے حصول کا یہ ذریعہ اس وقت بڑی طاقتوں کے قبضے میں ہے۔


