شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے موبائل فون کے کیمرے کو ڈھانپے ہوئے نظر آتے ہیں، جو ان کے فون کے ہیک ہونے کے خوف اور صہیونی قیادت میں بڑھتی ہوئی بے چینی کی عکاسی کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عبرانی ذرائع نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ایک تصویر شائع کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے موبائل فون کے کیمرے کو ایک کور کے ذریعے بند کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں ایران پر حملے کی طاقت نہیں، اسلام آباد میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا اہم بیان
اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ اقدام ان کے موبائل فون کے ہیک ہونے کے خوف کے باعث سامنے آیا ہے، حالانکہ یہی حکومت خطے بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے خلاف اپنے تیار کردہ آلودہ ایپس کے ذریعے جاسوسی کے ایک سیاہ ریکارڈ کی حامل ہے۔
ذرائع کے مطابق، کچھ عرصہ قبل حنظلہ نامی ہیکر گروپ کی جانب سے اسرائیلی حکام کے موبائل فونز کے ہیک ہونے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد صہیونی عہدیداروں میں خوف اور تشویش میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
The post موبائل فون ہیک ہونے کے خوف سے نیتن یاہو کی بوکھلاہٹ سب پر عیاں appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


